حیدرآباد۔ 27اگسٹ(اعتماد نیوز) آج آندھرا پردیش بجٹ اجلاس میں اپوزیشن
پارٹی وائی ایس آر کانگریس اور حکمران جماعت تلگو دیشم ارکان میں شید گر بڑ
کے بعد اجلاس کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن
موہن ریڈی نے آج اجلاس میں مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت
زرعی قرضوں
کی معافی اسکیم کو عمل میں لانے سے کترا رہی ہے۔ انہوں نے سوال
کیا کہ صرف اسکے لئے 5ہزار کروڑ روپئے کو مختص کرنا کہا کا انصاف ہے۔؟
جبکہ حکمران جماعت کے ارکان نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی
تقسیم سے آندھرا پردیش کو نقصان پہونچا ہے۔ نقصان کے باوجود ریاستی حکومت
ترقی کے لئے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔